ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلگام :ضلعی اسپتال میں زیر علاج تین معصوم بچوں کی  پراسرار موت

بیلگام :ضلعی اسپتال میں زیر علاج تین معصوم بچوں کی  پراسرار موت

Sun, 16 Jan 2022 18:16:07    S.O. News Service

بیلگام:16؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)بیلگام کے ضلعی اسپتال میں تین دن پہلے علاج کے لئے داخل کئے گئے  ڈیڑ ھ سال سے کم عمر والے تین بچوں کی پراسرار انداز میں موت واقع  ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مہلوک بچوں کی شناخت رامدُرگ تعلقہ کے مکین 13ماہ کی بچی پوترا ہُلگور، 14ماہ کا بچہ مدھو امیش کورگندی اور ڈیڑھ سالہ چیتن پجاری کے طورپر کی گئی ہے۔ تین دن پہلے بچوں کو  علاج کے لئے بچوں کےوالدین نے الگ الگ طورپر بیلگام کے بیمس اسپتال میں داخل کیا تھا۔ علاج کارگر نہ ہونے سے کل سنیچر کو ایک بچہ ہلاک ہوا تو آج اتوار کو  دیگر  دو بچے بھی ہلاک ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

 والدین کا کہنا ہے کہ ان تینوں بچوں کو 12جنوری کو روبیلا ٹیکہ لگایاگیا تھا اس کے بعد بچے الٹی اور دست میں مبتلا ہوگئے  تھے۔ اس سلسلےمیں ضلع صحت عامہ افسر ششی کانت مُنّال نے جانکاری دی کہ بچوں کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہےرپورٹ موصول ہونےکے بعد ہی بچوں کی ہلاکت کا سبب معلوم ہوگا۔


Share: